انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اقتصادی سفارت کاری اقدام اور پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے تناظر میں ، انٹرپرینیور آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر سے منسلک، نوجوان کاروباری حضرات کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات ہوئی ہے
یہ ملاقات وزارتِ خارجہ میں ہوئی ،وفد، پاکستان کے چند سرکردہ نوجوان سی ای اوز، پر مشتمل تھا جس کی قیادت ان کے صدر محسن خواجہ کر رہے تھے ۔ انٹرپرینیور آرگنائزیشن کا لاہور چیپٹر، معروف کاروباری گروپوں کے 70 ممبران پر مشتمل ہے جو لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پاکستان کی صنعتوں کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔”ایف ایم کنیکٹ” اقدام کے تحت ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوجوان کاروباری حضرات کو پاکستان کے "اقتصادی سفارت کاری وژن” کے خدوخال سے آگاہ کیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اقتصادی سفارت کاری اقدام اور پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے تناظر میں ، انٹرپرینیور آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر سے منسلک، نوجوان کاروباری حضرات کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات۔
#VisionFO #FMConnect pic.twitter.com/n2a3ICwEzW— Team SMQ (@TeamSMQ) November 3, 2021
وزیر خارجہ نے، وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی وژن سے شرکاء وفد کو آگاہ کیا ،مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے نوجوان کاروباری حضرات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفد کے اراکین نے اقتصادی سفارت کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد
سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا
جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل
بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو
شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات