اور کرو نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ،لاہور میں کتنے افراد گرفتار؟ سی سی پی او نے بتا دیا

اور کرو نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ،لاہور میں کتنے افراد گرفتار؟ سی سی پی او نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں نیو ائیر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر مقدمات درج کر لئے گئے

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتش بازی پر 112 مقدمات درج ہوئے،112مقدمات میں مطلوب126ملزمان حوالات میں بند کر دیئے گئے ہیں،نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ کرنے پر 36 مقدمات درج کیے گئے،

ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بننے پر 32 مقدمات درج کیے گئے، 32مقدمات میں 34 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،

واضح رہے کہ سال نو کے آغاز پر لاہور شہر فائرنگ سے گونج اٹھا تھا، لاہوریوں نے اتنی فائرنگ کی کہ سخت سردی کی وجہ سے بند کمروں میں‌ سونے والے بھی خوف زدہ ہوگئے،لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی بھی کی گئی تھی

لاہور کے کئی علاقوں میں منچلے اپنے گھروں کی چھتوں پرچڑھ کرسخت فائرنگ کرتے رہے، جس پر پولیس کو ایکشن لینا پڑا، پولیس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی کاموں سے گریز کیا جائے ایکشن ہو گا لیکن شہری باز نہ آئے اور پھر قانون بھی حرکت میں آ گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.