اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟

0
30

اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے کس کو کیا طلب؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنیوالی ٹرانسمیشن لائن پر حکم امتناعی میں 28 فروری تک توسیع کر دی ،عدالت ڈی جی ماحولیات اور ڈی جی پی ایچ اے کو 28 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس مامون الرشید شیخ نے کہا کہ ایک طرف ملین درختوں کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب لگے درخت کاٹ رہے ہیں، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ عام درخت تھے جو کاٹے گئے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ اگر تیزی سے کوئی درخت اگے ہیں تو کیا اسے کاٹ دینا چاہیے، اب تو مشینیں ہیں جو درخت نکال کر کہیں اور لگا سکتی ہیں، لیسکو کے وکیل نے کہا کہ اگر حکم امتناعی ختم نہ کیا گیا تو لاہور لوڈشیڈنگ میں ڈوب جائے، حکم امتناعی برقرار رہنے سے اورنج لائن ٹرین بھی نہیں چل سکے گی،

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی چلنے چاہیئیں لیکن ماحولیاتی آلودگی کا بھی خیال رکھنا چاہئے،

درخواست گزار نے کہا کہ 2013ء میں لاہور کینال سے ٹھوکر تک روڈ کو پارک کا درجہ دیا گیا ہے،2013ء کے قانون کے تحت لاہور کینال روڈ پر کسی درخت کو نہیں کاٹا جا سکتا، ہائی وولٹیج بجلی ٹرانسمیشن لائن کینسر کے امراض کا سبب بنتی ہیں، لیسکو بجلی کی تاریں بچھاتے وقت درختوں کو کاٹ رہا ہے،ساری دنیا میں ہائی وولٹیج تاریں زیر زمین بچھائی جاتی ہیں،لیسکو کو بجلی کی تاریں بچھاتے ہوئے درختوں کٹائی سے روکا جائے،عدالتی حکم کیخلاف درخت کاٹنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے،

Leave a reply