اور ن لیگ نے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا بھی اعلان

اور ن لیگ نے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا بھی اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ سے مدد مانگ لی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ،آئندہ15دنوں میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے اس ناانصافی کو ختم کیاجائے،امید ہے عدلیہ کے وقار کی خاطر وکلا برادری ہمارا ساتھ دے گی،

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انتشار کی طرف دھکیلا جارہا ہے،عدلیہ کا فرض ہے اس معاشرے کو ٹوٹنے سےبچائے،ساری دنیا سے پوچھا جارہا ہے اثاثے کہاں سے آئے،میرے تمام اثاثے اور وراثتی جائیداد منجمد کی ہوئی ہے،میرے خاندان کے اکاوَنٹس اور شناختی کارڈ منجمد ہیں،معاملات اب برداشت سے باہر ہورہے ہیں ریڈ لائن کراس ہوگئی

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں اپنے علاج میں مصروف ہیں،نوازشریف حکمران ٹولے کا بھی علاج کررہے ہیں،نوازشریف علاج کے بعد واپس آئیں گے،اسلام آباد رخ کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرےگی ،انشااللہ اسلام آباد کا رخ ضرور ہوگا،عمران خان نے کہا تھا 10لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد داخل ہوگا،عمران خان5 لاکھ افراد بھی لے جاتے تو شاید کامیاب ہو جاتے،پی ڈی ایم کے قافلے میں شامل افراد کی تعداد10لاکھ سے زیادہ ہو گی،پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر واپس لوٹے گی،نوازشریف کے بیانیے کو بڑی عوامی سطح پر تسلیم کیا گیا،نوازشریف کی بات عام آدمی کے دل کی بات ہے،چند لوگوں کے فیصلے سے تحریک پر کوئی فرق نہیں پڑےگا

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

 

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے،مجھے جعلی اور بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا،میرے خلاف کچھ نہیں ملا، ا تو میرے خلاف ہیروئن کا کیس بنا دیاگیا،میری ضمانت دینے پر جج کو واٹس ایپ پر تبدیل کردیا گیا،واٹس ایپ پر جج کے تبادلے کا نوٹس کیوں نہیں لیاگیا؟کیا ملک میں یہ انصاف ہورہا ہے؟ایک وفاقی وزیر اداروں کو متنازع بنارہا ہے،نیب کو کس نے متنازع بنایا؟ کون چیئرمین نیب کو بلیک میل کررہا ہے؟اس ناانصافی ،ظلم اور زیادتی کےخلاف اپیل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نوٹس لیں،سیاسی بنیاد پر بننے والے مقدمات واپس لیے جائیں،پراسیکیوشن نے لکھا مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا،سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے،آئندہ15دنوں میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے اس ناانصافی کو ختم کیاجائے،امید ہے عدلیہ کے وقار کی خاطر وکلا برادری ہمارا ساتھ دے گی،

پی ڈی ایم لاہور جلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا مگر ہو گا کس مقام پر؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.