اسامہ بن لادن کے ذاتی محافظ کی ہوئی موت

0
20

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کے حکم پر گوانتا ناموبے کے حراستی مرکز میں قید سے رہائی پانے والے اسامہ بن لادن کے سوڈانی ذاتی محافظ ابراہیم عثمان ابراہیم ادریس انتقال کرگئے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 60 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے ابراہیم عثمان ابراہیم ادریس کے بارے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ اب وہ سلامتی کے لیے زیادہ خطرہ نہیں رہے تھے۔

واشنگٹن میں سوڈانی مفادات کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل کرسٹوفر کورن نے ابراہیم ادریس کی موت کی وجہ گوانتانامو میں دوران حراست لاحق ہونےوالی طبی پیچیدگیوں کو قرار دیا۔ فوری طور پر موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ادریس شدید بیمار تھا اور پورٹ سوڈان شہر میں اپنی والدہ کے گھر میں مقیم تھا۔

سوڈان کے ایک اور سابق قیدی سامی الحاج کے مطابق گوانتانامو میں ادریس پر تشدد کیا گیا تھا۔ الشرق الاوسط اخبار کے مطابق ابراہیم ادریس پر جزیرہ گوانتا نامو کے بدنام زمانہ حراستی مرکز میں بدترین تشدد کیا گیا تھا۔

سابق صدر زرداری کو اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت پرجتنی خوشی ہوئی اتنی امریکہ کوبھی شاید نہیں تھی:براک اوبامہ

"عمران بن لادن” عمران خان کے اسامہ کو شہید قرار دینے کے بعد ایسے ٹرینڈ کے پیچھے کون

ابراہیم عثمان ابراہیم ادریس بن لادن کی سیکیورٹی تفصیلات سے منسلک تھا ، 2008 کے بعد سے امریکی فوجی انٹلی جنس پروفائل کے لیک ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ابراہیم ادریس پرکوئی الزام عاید نہیں کیا گیا۔

ادریس کو 20 دیگر قیدیوں کے ساتھ گوانتانامو میں 11 جنوری 2002 کو لے جایا گیا۔ اس جیل کے اندر سے سامنے آنے والی تصاویر میں قیدیوں کی آنکھوں پر پٹی بندھے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھے نارنگی رنگ کے کپڑے پہنے دکھایا گیا اور ان کے پائوں میں بیڑیاں ڈالی گئی تھیں۔

"عمران بن لادن” عمران خان کے اسامہ کو شہید قرار دینے کے بعد ایسے ٹرینڈ کے پیچھے کون

Leave a reply