لاس اینجلس ، آسکرز ایوارڈز تقریب منسوخ ہونے کا امکان

oscars

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آتشزدگی نے شہر کی صورت حال کو انتہائی نازک بنا دیا ہے، جس کے باعث رواں برس کی 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسی سنگین صورتحال کے باعث آسکرز کی تقریب کو منسوخ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔

لاس اینجلس میں گزشتہ ہفتے سے جاری بدترین آتشزدگی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں خوفناک تباہی آئی ہے۔ شہر کی موجودہ حالت کے پیش نظر، برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس کی سالانہ ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز جیسی اہم تقاریب بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق، آسکر ایوارڈز کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول کی گئی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس کی منسوخی کا امکان ہے۔ اس فیصلے کا تعین ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ کی قیادت میں ایک کمیٹی کرے گی جو حالات کا بغور جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

لاس اینجلس میں لگی آتشزدگی کی شدت کے باعث معروف شخصیت میگھن مارکل نے اپنی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز کو بھی روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں حالات انتہائی نازک ہیں اور جشن یا تفریحی سرگرمیاں اس ماحول میں مناسب نہیں ہیں۔آگ کے باعث گزشتہ ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آتشزدگی کی وجہ سے 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی ملتوی کر دی گئی تھیں۔ اصل میں یہ نامزدگیاں 17 جنوری کو اعلان کی جانی تھیں، تاہم اب ان کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، آسکرز کی منسوخی کے حوالے سے بورڈ کا موقف ہے کہ ایسی صورتحال میں جب کئی افراد نے جان و مال کا ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ہو، جشن منانا مناسب نہیں۔ اگرچہ یہ آتشزدگی اگلے ہفتے تک ختم بھی ہو جائے، لیکن شہر اس درد اور نقصان سے مہینوں تک نمٹنے میں لگا رہے گا۔

لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔ شہر میں ہالی وڈ کی مشہور شخصیات جیسے کہ پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل، ایڈم بروڈی، لیٹن میسٹر، فرجی، اینا فارس اور اینتھونی ہاپکنز سمیت دیگر شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس تمام صورتحال میں لاس اینجلس کی آتشزدگی نے نہ صرف مقامی افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر تفریحی صنعت کی بڑی تقاریب کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

لاس اینجلس جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری

اٹک: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیرو ویسٹ مہم جاری

Comments are closed.