سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

0
33

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے جذبات میں آ کر کہا کہ حکومت ملی تو چھ مہینے میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے ،یہ میری خواہش تھی اس کو کیسے ٹریٹ کیا گیا یہ ایک الگ داستان ہے

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ میں چار دن سے گزارشات پیش کرنے کی کوشش کر رہا تھا، آج یقین دلاتا ہوں کہ اگر معاملات کو صحیح طریقے سے چلایا گیا تو بہتر ہو گا، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں حکومت ملی تو سرمنڈاتے ہی اولے پڑے، پہلا چیلنج بجلی کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ کا ملا جو مشرف کے دور سے چلی آ رہی تھی. 2008 کے الیکشن سے پہلے مشرف نے بھاشا ڈیم کے پاس جا کر ایک روڈ رولر اور کچھ مشینیں رکھ کر فیتہ کاٹا ،انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو بجلی بیس بیس گھنٹے جاتی تھی اور واپس نہیں آتی تھی، یہ ہمارے لیے چیلنج تھا میں نے جذبات میں آ کر کہا کہ حکومت ملی تو چھ مہینے میں بجلی کا مسئلہ حل کر دیں گے ،یہ میری خواہش تھی اس کو کیسے ٹریٹ کیا گیا یہ ایک الگ داستان ہے.انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن نے اسوقت جو جال بنا اس کی گواہی قوم دے گی، کینٹینر سات مہینے تک ڈی چوک پر رہے، معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی. سات مہینے آج پکار پکار کر اس کی گواہی دے رہے ہیں،

اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

. شہباز شریف نے کہا کہ سازشون اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم نے کام کیا، چینی صدر آ رہے تھے لیکن دھرنوں کی وجہ سے وہ نہ آئے. تحریک انصاف کے ممبر ایوان میں موجود نہیں اس لئے ان کا نا م لینا مناسب نہیں، چینی سفارتخانے نے بھی تحریک انصاف سے درخواست کی کہ تین دن اٹھ جائیں اور صدر کو آنے دین اس کے بعد بیٹھ جائیں. شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو دہشت گردی بھی برداشت کرنا پڑی. شہباز شریف نے کہا سعودی عرب، ترکی، چین پاکستان کے بہترین دوست ہیں، بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے اسوقت ہماری مدد کو چین آیا جس نے نواز شریف کے ساتھ ملکر سی پیک کا اعلان کیا اور ساٹھ ارب ڈالر پاکستان کے حوالے کئے.

قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے پورے کئے. تحریک انصاف نے کہا تھا کہ خیبر پختونخواہ سے ہم بجلی بنا کر پورے ملک کو دیں گے لیکن مائنس سکس میگا واٹ بجلی پیدا ہو گئی، ان کا ایک پروجیکٹ 2016 میں خراب ہو گیا تھا ، یہ ان کی کارکردگی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ انرجی کا بحران ہم نے ختم کیا یہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین واقعہ ہے.

Leave a reply