ہمارا تجربہ ہے کہ کیسے الیکشن جیتاجاتاہے:پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا:راجہ فاروق حیدر

0
26

مظفرآباد : ہمارا تجربہ ہے کہ کیسے الیکشن جیتاجاتاہے:پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنماء راجہ فاروق حیدر نےتسلیم کیا ہے کہ ہمیں‌ پتہ ہے کہ الیکشن کیسے جاتے ہیں‌،

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی وہی طریقہ استعمال کیااورالیکشن جیتنے کیلئے وفاقی حکومت نے لوگوں کو خریدا،

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ حکومت نے مظفرآباد کے مہاجر کیمپ میں پیسے تقسیم کیے، پیپلزپارٹی نے کم ووٹ لیے لیکن جیت میں دوسرے نمبر پر ہے، میں سیاسی کارکن ہوں مجھے پتا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہوتا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے لوگوں کو خریدا ہے۔ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیسہ تقسیم کیا، مظفر آباد کے مہاجر کیمپ میں انہوں نے پیسے تقسیم کیے۔ میں سیاسی کارکن ہوں میں نے دیکھا ہےکہ آزاد کشمیر میں ہوتا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے کم ووٹ لیے لیکن وہ دوسرے نمبر پر ہے، نوازشریف نے کبھی آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔

Leave a reply