‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا:عمران خان

0
26

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ بھی فراہم کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جدوجہد ہماری بہتری کیلئے ہوتی ہے اور اپنےحقوق کیلئے باہرنکلنا جہاد ہے جبکہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیا گیا اور اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں۔

عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

سابق وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے اور اگر کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10روپے بڑھانے کی بجائےکم کرکے ریلیف دیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی پیٹرول کی قیمت میں84روپے کا اضافہ کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے، کہا گیا آئی ایم ایف کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، ہم نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کاخیال رکھا

عمران خان نے اتوار رات 9 بجےاحتجاج کی کال دے دی

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ تھا کہ ان کے پاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسز ختم کرنے کے لئے اقتدار میں آئے، امریکا سے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفر اور میرصادق ساتھ مل گئے، میں نےکہا تھاکہ اگر سازش کے تحت حکومت کو گرادیا گیا توسنبھالا نہیں جائےگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں اداروں کو آزادی سےکام کرنے دیا، خرم دستگیرنے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر عمران خان رہ جاتا تو انہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا، خرم دستگیرکی بات سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف این آراوٹو لینےحکومت میں آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ یہ امریکا کے غلام ہیں اس لیے روس سےسستاتیل نہیں خریدر ہے اور اگرآپ کو قوم کی فکر ہے توآپ کو 2ماہ ہوگئے روس سےسستا تیل کیوں نہیں خریدا؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیٹف ایشو پر ہمارےدور میں بہت کام کیا گیا، جب ہم فیٹف قانون سازی کررہےتھےتویہ اس وقت نیب قانون میں ترمیم لانےکی کوشش کی کیونکہ جب یہ نیب قانون بنےگا تو کل ان کے1200ارب کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔

عمران خان سے رابطےتیزہوگئے:بڑی بڑی شخصیات قافلے میں شامل ہونے کےلیےتیار

عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول نےکہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں تو ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی، جب بھارت نےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ہم نے ناطہ توڑدیا اور اب اگر آپ بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہےہیں، جب تک صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔

Leave a reply