افغانستان میں اب ہمارے فوجی ایک دن بھی نہیں رہ سکتے:نیوزی لینڈ نے واپس بلانے کا اعلان کردیا

0
39

برسلز: افغانستان میں اب ہمارے فوجی ایک دن بھی نہیں رہ سکتے:نیوزی لینڈ نے واپس بلانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ نے افغانستان سے رواں برس مئی میں اپنی فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے

نیوزی لینڈ کے سرکاری میڈیا کے مطابق نیوزی لیںڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں 20 سال سے جاری جنگ میں خدمات انجام دینے کے بعد وہاں تعینات اپنے باقی ماندہ فوجی اہلکاروں کو مئی میں واپس وطن بلا رہی ہیں.

نیوزی لیںڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ افغانستان میں نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس (این زیڈ ڈی ایف) کی 20 سال سے موجودگی کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بیرونِ ملک فوج کی تعیناتی ختم کریں

نیوزی لیںڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ افغانستان کی اندرونی طاقتوں کے درمیان مذاکرات سے واضح ہوتا ہے کہ شورش زدہ ملک میں داخلی امن پائیدار سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لیے افغانستان میں نیوزی لینڈ کی فوج کی مزید ضرورت نہیں.

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے اس اجلاس سے قبل نیٹو کے سربراہ نے پیر کو کہا تھا کہ افغانستان سے فوجی انخلا مناسب وقت آنے پر کیا جائے گا

Leave a reply