ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہیاں جاری ، ایک ہی دن میں 507 لوگ جاں بحق ہوگئے

0
23

نئی دہلی :ہندوستان میں کورونا وائرس کی تباہیاں جاری ، ایک ہی دن میں 507 اموات،اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں پیر اور منگل کو کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

ہندوستانی میڈیا نے آج بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 18653 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 585493 ہوگئی جبکہ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 507 افراد کا اضافہ ہوا جس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 400 ہو گئی۔ تاہم کورونا سے اب تک 3 لاکھ 47 ہزار979 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ 90 ہزار 953 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 14 ہزار21 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 78 ہزار 662 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 840 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 57 لاکھ 98 ہزار 270 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a reply