اوور بلوں کے خلاف وہاڑی میں پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج 18 گھنٹوں جاری

0
39

پاکستان کسان اتحاد کا وہاڑی میں 18 گھنٹے سے وی چوک میں دھرنا جاری ہے، احتجاجی کسانوں نے رات اپنے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کے ہمراہ دھرنے میں ہی گزاری ہے.

واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ، بند ٹیوب ویلوں، جعلی کھادوں اور غیر معیاری بیج کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا وہاڑی میں دھرنا جری ہے، گزشتہ 18 گھنٹے سے جاری احتجاجی کسانوں نے رات اپنے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کے ہمراہ دھرنے میں ہی گزاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال مذاکرات کے لئے کوئی بھی نہیں آیا ہے، کسانوں نے ناشتے اور دیگر ضروریات سے فارغ ہوکر پھر سے لاٹھیاں اٹھا کر احتجاج شروع کردیا ہے.

مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں بھیڑ بکری سمجھ کر مذاکرات کرنے سے انکار کر رہی ہے، مگر ہم بھی اپنا حق لئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، ہمارا اگلا لائحہ عمل واپڈا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنا ہے، خدا نخواستہ اگر کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی، ہم بھوکے پیاسے مرجائیں گے، لیکن اپنا حق لے کر رہیں گے احتجاجی مظاہرین نے ریلوے پھاٹک بھی بند کردیا ہے.

طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

Leave a reply