کرونا سے بیرون ملک پاکستانیوں کے ابتر حالات ، حکومتی عدم تعاون پر خاتون برس پڑی

0
26

کرونا سے بیرون ملک پاکستانیوں کے ابتر حالات ، حکومتی عدم تعاون پر خاتون برس پڑی

باغی ٹی وی : بیرون ملک کرونا کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی کس حال میں اور ان کے کیا مسائل ہیں اس پر ایک خاتون نے امریکہ سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج ہمارے حکمران عمران خان سمیت عمرہ کرتے ہیں اور بڑے جزباتی انداز میں اپنی تصاویر بنواتے ہیں. اور ان کے ٹائیگرز کوئی لمحہ ضائع نہیں جانے دیتے کہ جب وہ ایسے دکھاوے والے کاموں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ نہ کر لیں.
خاتون نے کہا کے خان صاحب کے ٹائیگر ان کی ویڈیو وائرل کر رہے ہیں.لیکن جو حال بیرون ملک پاکستانیوں پر بیت رہے ہیں ان کی کسی کو خبر نہیں‌ ہے . جو کرونا سے شہید ہو چکے ہیں.ان کی حکومت کوئی خبر نہیں ہے. نیویارک میں سوا سو اور نیوجرسی 50 کے قریب پاکستانی لوگ شہید ہو چکے ہیں.ان کو ہمارے رشتہ داروں‌نے اپنے ہاتھوں سے دفنایا ہے . انہوں نے کہا کہ ان کو حکومت کی طرف سے دفانے کے لیے قبرستان میں جگہ مل رہی ہے لیکن واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفیر نے بالکل تعاون نہیں کیا خاتون نے سفیر کے لیے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امداد نہیں‌چاہیے بلکہ ہمیں صرف اتنا چاہیے کہ ہمارا پتا لے لیت اور پوچھ لیتے کہ تمہارا کیا حال ہے .


پاکستانی خاتون نے کہا کہ ہم امداد نہں مانگتے بلکہ ہم تو یہ خود محنت مزدوری کر کے تم کو پالتے ہیں اور امداد دیتے ہیں .
خاتون انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گلہ کیا ہمارے وزیر اعظم نے ان اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک جملہ بھی نہیں‌بولا جن سے ہر وقت کشکول لے کر بھیک مانگتے ہیں. ان کا کہنا تھا زلفی بخاری کی جوامریکہ میں بری شہرت ہے اس سے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی شرمسار ہے. اب یہ ہمارے لیے امداد دینے کی باتیں کر ہے ہیں. حکومت کے اس رویے اور عدم تعاون سے سمندر پار پاکستانی بہت مایوس ہوئے ہیںِ

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

Leave a reply