اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق عمران خان کی درخواست پراعتراضات ختم

0
30
سندھ حکومت نے حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی

سپریم کورٹ نے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق عمران خا ن کی درخواست پراعتراضات ختم کردئیے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پررجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست میں متعلقہ فورم پر نہ جانے اور براہ راست سپریم کورٹ آنے پراعتراضات عائد کئے تھے۔

عمران خان نے آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دلوانے کے لئے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ: درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ وہ نادرا کو فنڈز فراہم کرے اور نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا باقاعدہ طریقہ کار بنائے۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرایا تھا۔
اس بل کے تحت پی ٹی آئی حکومت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے حوالے سے کی گئی ترامیم ختم کردی گئی تھیں۔

Leave a reply