اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز

0
41
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز #Baaghi

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس،ایوان میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے

کابینہ، ہوا بازی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 29 مطالبات زر پر کٹوتی کی 397 تحاریک مسترد کر دی گئی کابینہ، ہوا بازی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے417ارب 28کروڑ48روپےکےمطالبات زرمنظورکر لئے گئے کابینہ ڈویژن کے 128 ارب 85 کروڑ کے مطالبات زر منظورکر لئے گئے ہوابازی ڈویژن کے 13 ارب 11 کروڑ روپے کے تین مطالبات زر منظورکر لئے گئے تخفیف غربت ڈویژن، بی آئی ایس پی اور بیت المال کے 259 ارب 25 کروڑ روپے کے 4 مطالبات زر منظورکر لئے گئے

دوسری جانب شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں مخصوص نشستوں کی تجویز دے دی ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے پارلیمان میں نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پیش کرسکیں گے،قومی اسمبلی 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویزدی گئی .شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں، سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے نشستیں مختص ہیں ن لیگ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ووٹ کے حق کی حمایت کرتی ہے،

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک آکر ووٹ کے اندراج کے مطابق ووٹ ڈالیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ا قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی شان ہیں ،اوورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں درپیش تمام مسائل حل ہونے چاہیے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اوورسیزپاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اور قدر کی ہے،ہمارے دور میں وفاق میں اوورسیز پاکستانیز فاو َنڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی گئیں،پنجاب میں اوورسیزکمیشن قائم کیا گیا ، 36 اضلاع میں رول ماڈل پروگرام تشکیل دیا گیا،ن لیگ اورسیز کمیونیٹی کو ایوانِ اقتدار میں حق نمائندگی دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

ایف اے ٹی ایف اجلاس ،سعودی عرب نے پاکستان کے خلاف ووٹ دیا؟

سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کوووٹ دیا یا نہیں؟ طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

Leave a reply