اویسی کی رہائشگاہ پر حملہ کرنیوالے ہندو انتہا پسند گرفتار
اویسی کی رہائشگاہ پر حملہ کرنیوالے ہندو انتہا پسند گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے ہوتے ہوئے بھارت میں اقلیتیں خصوصا مسلمان غیر محفوظ ہیں
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، نئی دہلی کےڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر پولیس دیپک یادوکا کہنا تھا کہ کہ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزمان اویسی کے بیانات سے ناراض تھے یہی وجہ ہے کہ مظاہرین اویسی کے گھر پہنچے اور توڑ پھوڑ کی پولیس کواویسی کی رہائش گاہ کی توڑ پھوڑ کا پتہ چلا تو فوری پولیس موقع پر پہنچی ، اس وقت تک توڑ پھوڑ کرنیوالے مین گیٹ سمیت گھر میں دیگر جگہوں کو نقصان پہنچا چکے تھے، گرفتار افراد ہندو سینا کے رکن ہیں
واقعہ پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتہا پسندغنڈوں نے آج میری دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کی بزدلی مشہور ہے۔ وہ لوگ ہمیشہ کی طرح اکیلے نہیں بھیڑ میں آئے انہوں نے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا جب میں گھر پر نہیں تھا۔وہ لوگ کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے لیس تھے انہوں نے میرے گھر پر پتھر برسائے اور میرے نام کی تختی کو تباہ کر دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پرہندو انتہا پسندوں نے حملہ کرتے ہوئے رہائش گاہ کے مین گیٹ کھڑکی و دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی،ہندو انتہا پسندوں نے جس وقت گھر پر حملہ کیا تھا اسوقت اویسی گھر پر نہیں تھے،
@MumtaazAwan
کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے