لاہور:ماسٹرمولٹی فوم کے مالک اورمینجرکی شہ زوریاں:مقدمہ درج گرفتاری کے لیے چھاپے،اطلاعات کے مطابق ماسٹر مولٹی فوم کے مالک کی طرف سے لوگوں کی دوکانوںپرقبضے کی خبروں نے سب کو حیران کردیا ہے ،
میڈیا ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں
ذرائع کے مطابق ماسٹر مولٹی فوم کے مالک شہزاد ملک اورندیم ملک نے علاقے کی ایک دوکان پرقبضہ کرلیا ، صرف قبضہ ہی نہیں بلکہ اس دوکان کا سارا سامان بھی چوری کرکے ساتھ لے گئے
میڈیا ذرائع کے مطابق اس شہ زوری پرعلاقے کے لوگوں نے سخت احتجاج کیا اورماسٹرمولٹی فوم کے مالکان پرمقدمہ درج کرنے اورگرفتارکرنے کا مطالبہ کیا تھا
جس پران دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اوراب ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں