وزیراعظم عمران خان ٹائم میگزین کے سرورق کا حصہ بن گئے

0
22

20 جنوری کو شائع ہونے والےغیر ملکی جریدے ٹائم میگزین کے خصوصی ایڈیشن میں پانچ عالمی رہنماؤں کو نمایاں کیا گیا ہے جو برف سے ڈھکے سوئس الپس پر چیئر لفٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں

میگزین کے سرورق میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ دیگر چار عالمی رہنماؤں کو سرورق کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اسی سرورق میں ایک اور چیئر لفٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ موجود ہیں

سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد کی جانے والی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کو مرکز گفتگو بناتے ہوئے عمران خان سمیت جرمن چانسلر انجیلا مارکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، صدر سینٹرل بینک یورپ کرسٹین لیگارڈے ڈبلیو ای ایف کے بانی کلاوز شوآب کو سرورق کا حصہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات، سیاست دان اور بعض معروف اداکار ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں موجود ہوں گے


وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے ہیں ان کے ہمراہ معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ کے علاوہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اور دیگر سرکاری حکام بھی موجود ہیں

عمران خان امریکی صدر سے ملاقات بھی کریں گے علاوہ ازیں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں عمران خان معاشی چیلنجز اور اصلاحات کے عمل پر بات کریں گے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے

Leave a reply