پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ لانچ

ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے ‘کلک’ سے ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر آن لائن کیا
pakistan

کراچی:پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کر دی ہے-

باغی ٹی وی : ترجمان پی اے اے کے مطابق اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈ کواٹرز میں تقریب منعقد کی ،جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے کی۔

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئر پورٹس انجینئر صادق الرحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (نامزد) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس عابد علی بھی موجود تھے۔

آئی ٹی کے عہدیداروں نے ویب سائٹ کی اہم خصوصیات پر بریفنگ دی، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے ‘کلک’ سے ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر آن لائن کیا، ویب سائٹ پی اے اے کی ڈیجیٹل موجودگی اور عوامی رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

اسرائیلی وزیراعظم کی بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور

گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

Comments are closed.