سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز

0
38
smoking

سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پرعدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز
لاہور ہائیکورٹ دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر3 عدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے

لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرارایچ آر نے عدالتی اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے تینوں اہلکاروں سے عدالتی احاطے میں سگریٹ نوشی کرنے پر تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے ، انہیں بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ وہ تحریری جواب دیں کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، انہوں نے خلاف ورزی کیوں کی،جواب نہ دینے کی صورت میں کاروائی کی جائے گی

واضح رہے کہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی پابندی حکومت کی جانب سے لگائی گئی ہے تا ہم اس قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، دکانوں، مارکیٹوں میں بھی سگریٹ کی سر عام فروخت اور سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے، تعلیمی اداروں کے باہر بھی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے، اس ضمن میں حکومت کو متحرک ہونا ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی ہو گی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد تمباکو نوشی قانون پر عمل درآمد کے لئے ضلعی سطح پر ٹو بیکو کنٹرول ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی،جنوری 2020 میں ڈی سی لاہور نے ٹاسک فورس تشکیل دی تھی لیکن ایسے لگ رہا ہے کہ ٹاسک فورس کام نہیں کر رہی،اسوقت کے ڈی سی کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس آفس لاہور،سٹی ٹریفک پولیس آفس، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی ، لاہور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نار کوٹیکس کنٹرول لاہور، پاکستان ریلوے عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار کریں گے۔ چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کام کریں گی اور قانون پر عملدرآمد کروائیں گی

ڈی سی لاہور کیطرف سے جاری احکامات کےمطابق یہ فورس عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروا ئی کرے گی جبکہ 18 سال سے کم عمر والے افراد کو سگریٹ فروخت کرنے، تعلیمی اداروں سے 50 میٹر تک کے فاصلے پر سگریٹ فروخت کرنے والوں، امپورٹڈ اور کھلے سگریٹ فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

#سگریٹ_ٹیکس_بڑھاؤ ، ٹویٹر پر صارفین کا مطالبہ

چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن،ٹویٹر پر #TobaccoExposed ٹاپ ٹرینڈ

Leave a reply