پابندیاں ختم کیں‌ تو ایران کیا کرے گا، مائک پومپیو نے بائیڈن انتظامیہ کو ڈرا دیا

0
22

پابندیاں ختم کیں‌ تو ایران کیا کرے گا، مائک پومپیو نے بائیڈن انتظامیہ کو ڈرا دیا

باغی ٹی وی : سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنی دشمنی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کو پابندیاں ختم نہیں کرنی چاہیے. ورنہ اس کا نقصان ہوگا . ایسا کرنے سے ایران اپنی تخریبی سرگرمیاں شروع کرد ے گا.

مائیک پومپیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایک انتظامیہ کیسے یہ یقین چکی ہے اگر ایران کے خلاف پابندیاں ختم کر دی جاتی ہے . تو وہ بین الاقوامی پالیسیاں کیسے اپنائے گا.

پومپیو کا کہنا تھا اگر آپ ایران پراس کے برے کردار کو روکنے کے لیے تیار نہیں تو وہ کیسے درست ہوگا جبکہ وہ تو وہ یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے . ، ایران نے برسوں کے دوران میں جس طرح حوثیوں کی سفارتی ، فوجی حمایت کرتے رہے ہیں اور انھیں ہتھیاروں کے نظام مہیا کرتے رہے ہیں تو میں نہیں جانتا کہ یہ سلسلہ کیسے ختم ہوگا.
واضح رہے کہ یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے گزشتہ پیر کو ایران کے آٹھ شہریوں اور تین اداروں کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع کردی۔یورپی یونین کے مطابق ایران کے تین بڑے جنرلوں سمیت 8 مزید افراد پر بھی پابندی لگائی گئی۔

دستاویز کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیوں کو اپریل 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کیہ یہ اقدامات پہلی بار 2011 میں متعارف کروائے گئے تھے اور بعد ازاں اس میں سالانہ توسیع کی گئی۔

Leave a reply