پی اے سی نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لے لیا

0
26

پی اے سی نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لے لیا

چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹٰی نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان نے اسلام آباد کلب کی ممبر شپ فیس میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کلب انتظامیہ کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا گیا ہے. چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اسلام آباد کلب 20 سے 30 لاکھ روپے میں ممبرشپ بیچ رہا ہے کیا کوئی ان سے پوچھے والا نہیں ہے.

علاوہ ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ایف سی اور موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش، پی اے سی نے 3سال سے ایک ہی عہدے پر رہنے والے افسران کے تبادلے کی سفارش کر دی ہے چیئرمین پی اےسی نور عالم نے کہا کہ موٹروے کی ٹھیک جگہ بھی بلا وجہ توڑ دی جاتی ہے اور ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر سروس ایریاز اور پولیس سیکیورٹی نہیں ہے جبکہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر اگر کسی کا ٹائر پنکچر ہو جائے تو وہ کیا کریگا؟ نور عالم نے مزید کہا کہ ہر پچاس کلو میٹر کے بعد ریسٹ ایریا ہونا چاہیے جوکہ نہیں ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
چیئرمین پی اے سی نور عالم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر ابھی تک متعلقہ حکام نے رپورٹ نہیں بھیجی ہے جو جلد بھیجی جائے بلکہ پی اے سی کو ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے. تاکہ ہم سب یہ معاملہ دیکھ سکیں اس میں ابھی تک کیا کچھ ہوا ہے اور کیا کچھ نہیں ہوا ہے.

Leave a reply