fbpx

پیکجز مال کے ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے ٹھوکریں‌ کھانے پر مجبور

پیکجز مال کے ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے ٹھوکریں‌ کھانے پر مجبور

باغی ٹی وی : پیکجز مال نے اپنے ملازمیں کے ساتھ زیادتی اور بے انصافی کی حد کردی، پیکجز مال سے وابستہ 40 کے قریب سیکیورٹی سے وابستہ افراد نے جب اپنے حقوق کا مطالبہ کیا تو ان کو یہ کہہ کر محروم کردیا گیا کہ ان کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہی نہیں‌ہے . ہم سیکیورٹی کے شعبے کو تھرڈ پارٹی سے ڈیل کرتے ہیں .

اس کے ساتھ ہی ان ملازمین کو تھرڈ پارٹی کے ساتھ مرج کردیا گیا . اور کہا گیا ک سیکیورٹی ہمارا شعبہ نہیں‌ہے . ملازمین نے کہا کہ
اس سب جھوٹ ہے کیونکہ کئی مرتبہ کمپنی نے انہیں پروفیشنل تربیت دی ہے . اس طرح سیکیورٹی کے شعبے کو پفرز سیکیورٹی سے وابستہ کردیا گیا.

یہ سب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ان ملازمین کو ان کے واجبات اور حقوق سے محروم رکھا جائے. ملازمین نے جب اپنے حقوق لینے کے لیے لیبر کورٹ جانے کا ارادہ کیا تو ملازمین کا جینا دو بھر کردیا گیا . اب کرونا کا بہانہ بنا کر سٹاف کو نکال رہی ہے . اور ان کا گیٹ بند کردیا گیا ہے . ملازمین کا موقف ہے کہ مالکان کا بہت اثرو رسوخ ہے اور عام لوگوں میں بھی ان کا سافٹ امیچ ہے اس لیے ان کی شنوائی کہیں‌نہیں‌ ہورہی ہے.

پیکجز مال کے سیکیورٹی ملازمین وزیر اعطم پاکستان ، وزیرا علیٰ پنجاب اور دیگر احباب سے درخواست کرتے ہیں . ان کو ان کا حق دلایا جائے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.