پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان باشندے گرفتار

0
20
پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہونیوالے افغان باشندے گرفتار

تھانہ اجمیر نگری نے کاروائی کرتے ہوئے 6 افغان باشندے گرفتار کر لئے

افغان باشندے پاکستان میں اپنی موجودگی کی کوئی اسناد پیش نہ کرسکے جنکے خلاف تھانہ اجمیر نگری میں فارن ایکٹ کی دفعات 3/4 (14) فارن ایکٹ 1946کے تحت مقدمہ الزام نمبر 544/2022 درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ابتدائی کے دوران پتہ لگا ہے کہ غنی ولد اسماعیل 4 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے محمد ولد غفور 15 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ عصمت ولد اللہ نور 15 روز قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ سمیع ولد محمد نبی 1 ماہ قبل کراچی پاکستان آیا ہے ۔ عبدالباری ولد عبدالحاکم 1 ماہ قبل کراچی پاکستان آیا ہے۔ جبار ولد شیرزادہ 8/9 سال قبل کراچی پاکستان آیا ہے،

گرفتار شدگان پہاڑی سلسلوں سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ۔ گرفتار شدگان نے شہر کراچی تک پہنچنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی ہے، گرفتار شدگان اردو اور مقامی زبانوں سے ناآشنا ہیں،گرفتار شدگان مختلف قبائل سے تعلق رکھتے ہیں،۔ گرفتار شدگان کی تصاویر متاثرہ اشخاص کو دکھائی جارہی ہیں۔ انسداد جرائم کے لئے روزانہ کی بنیاد پر آبادیوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے،

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

دوسری جانب مطلوب منشیات فروش ملزم اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن مہم جاری ہے، گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی، مطلوب منشیات فروش ملزم دستگیر ولد گل ولی اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1086 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کا تعلق منشاء گروپ نامی بدنام زمانہ منشیات گروہ سے ہے۔گزشتہ روز بھی منشاء گروپ کے 7 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 449/22 بجرم دفعہ 6/9C اینٹی نارکوٹکس ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply