پہاڑوں پرآگ ماحولیاتی دہشت گردی ،تحقیقات ہونی چاہئے،سینیٹ میں مطالبہ

0
40

پہاڑوں پرآگ ماحولیاتی دہشت گردی ،تحقیقات ہونی چاہئے،سینیٹ میں مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

سینیٹ اجلاس میں ریڈ زون کے قریب افغان مہاجرین کی خیمہ بستی کا معاملہ زیر بحث آیا ،سینیٹر عبد القادر نے افغان مہاجرین کی خیمہ بستی کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا اور کہا کہ اتنے حساس جگہ پر افغان شہری کیسے بیٹھے ہوئے ہیں،یہ افغان شہری امیگریشن کیلئے ویزا لینا چاہتے ہیں چیف کمشنر اور آئی جی سمیت دیگر اداروں سےپوچھا جائے ،سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے،مکمل چھان بین کی جائے ،ڈپٹی چیئرمین نے رولنگ دی اور کہا کہ اس معاملے پر وزارت داخلہ سے پوچھا جائے،

سینیٹ اجلاس میں پہاڑوں اور درختوں پر آگ لگنے کا معاملے پر بحث ہوئی ، سینیٹر پیر صابر شاہ نے کہا کہ پہاڑوں پر لگنی والی آگ اتفاقیہ ہے یا منظم ؟ شجرکاری اسکیموں پر اربوں کھربوں روپیے لگائے گئے ،کہیں کوئی منظم مافیا تو یہ حرکت نہیں کررہا، پہاڑ جلتے جارہے ہیں، اس پر فوری کمیٹی تشکیل دی جائے،سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اب ریکارڈ کو آگ نہیں لگتی، گواہ جلدی میں ہوتے ہیںاور اگلی دنیا سدھار جاتے ہیں ،متعلقہ محکموں سے پوچھا جائے کہ کیسے آگ لگ رہی ہے

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خیبر پختوانخوا میں پہاڑوں پر آگ لگی ہے،سوات میں 78 پہاڑوں پر آگ لگی ہے یہ ماحولیاتی دہشت گردی ہے، مجھے یہ کوئی سازش لگتی ہے،آگ لگنے کی کیا وجوہات ہیں ؟ تحقیقات ہونی چاہیے، سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر 4بجے تک ملتوی کر دیا گیا

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کے پی کے کے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ 25 مئی سے شروع ہوا ہے فسادی مارچ میں گرین بیلٹ کے درختوں کو آگ لگا کر جنگلات میں آگ لگانے کا پیغام دیا گیا جنگلات میں آگ جان بوجھ کر لگائی جارہی ہے صدر مملکت بھی اپنے اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں۔جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے لگائی جارہی ہے وفاق فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لے تحقیقاتی ادارے فوری طور پر جنگلات میں آگ لگنے کی تحقیقات کریں۔

پشاور: خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے-

آزاد کشمیرکے علاقے میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی

آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری،چلغوزے کے جنگلات کو نقصان پہنچا ہے،وزیراعلیٰ

پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

Leave a reply