پہلی حج پرواز لاہور پہنچ گئی،ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا والہانہ استقبال

0
20

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا،پہلی پرواز پی کے 740 لاہور پہنچ گئی۔ پہلی پرواز سے 213 حجاج کرام لاہور پہنچے۔ائیرپورٹ پر حجاج کرام کا پی آئی اے کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا.

رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا

لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور ڈسٹرکٹ مینیجر بابر زمان نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ حجاج کرام نے پی آئی اے کی جانب سے جدہ ائر پورٹ اور لاہور ائر پورٹ پر انتظامات کو سراہا گیا

پی آئی اے کے سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیع نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارا فرض ہے.حجاج کرام نے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے پر پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر ہوابازی اور چئیرمین پی آئی اے کی ہدایت پر حجاج کرام کی لاہور آمد پر جلد از جلد کلیئرنس کروائی گئی ۔ پی آئی اے کے سٹیشن مینیجرنے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ پر حجاج کرام کی جلد کلیئرنس کیلئے پندرہ کاونٹرز لگائے گئے ۔

دوسری طرف وفاقر وزیر ایویشن خواجہ سعد رفیق کی ہدایات کی روشنی میں تمام ائیرپورٹس پر خصوصی حج سیلز قائم کر دیئے گئے ہیں، سی اے اے نے حجاج کرام کی واپسی اور RAT ٹیسٹنگ کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے ، تمام ائیر لائنز کو پرائیویٹ اور سرکاری سکیم کے تحت حجاج اور فلائیٹس کے اعداد وشمار فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ائیر لائنز کو بین الاقوامی امد میں RAT ٹیسٹنگ کے دوران حجاج کی سہولت کے لئے سٹاف تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،RAT ٹیسٹ کے حوالے سے محکمہ صحت کو کٹس کی دستیابی اور FIA کے لیے ضروری افرادی قوت کی فراہمی/تعیناتی کے لیے خطوط جاری کر دیئے گئے. مناسب تعداد میں RAT ٹیسٹ کاؤنٹرز اور 24/7 ایک حج افسر تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں.

Leave a reply