پیسہ موجود تھا مگر پچھلی حکومت پروجیکٹ کو آگے نہ بڑھا سکی۔ چینی باشندہ

گزشتہ روز بلوچستان دورہ پر وزیراعظم شہباز شریف کو ایک چینی باشندے نے بتایا کہ : پیسہ موجودہ تھا مگر پھر بھی پچھلی حکومت (تحریک انصاف) پروجیکٹ کو آگے نہ بڑھا سکی۔ اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے معزرت کرتے ہوئے کہا: یہ بہت بڑا ظلم ہے تو انہوں نے مزید بتایا: فیزبیلٹی تین سال پہلے احسن اقبال کے دور میں مکمل ہوچکی تھی. اس پر وزیراعظم نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم اس کو مکمل کریں گے لیکن آپ اندازہ کریں کہ اس سے بڑی زیادتی اس قوم کے ساتھ اور کیا ہوسکتی ہے؟

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جواد احمد نے پبلک نیوز کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا : پیسہ موجود تھا، فیزیبلیٹی تین سال پہلے مکمل ہوئی اور احسن اقبال نے اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی لیکن نیازی اور اُس کی نالائق ٹیم سی پیک کے اس اہم پراجیکٹ کو آگے نہ بڑھا سکی۔
جواد مزید کہتے ہیں: نیازی کے ارسطو اسد عمر اور رزاق داؤد نے سی پیک ککو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1540550913156325376
معروف صحافی سلیم صافی نے چین باشندے کی گفتگوپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا: چینی دوست کی زبانی سنئے کہ عمران خان نے سی پیک کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا اور اب یہ لوگ ڈرامہ رچا رہے ہیں کہ ان کی حکومت امریکہ نے ختم کی ہے۔
سلیم صافی نے سوال اٹھایا کہ: سی پیک کا یہ حشر کرکے بھلا امریکہ کی اس سے بڑی خدمت کیا ہوسکتی ہے؟
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: افسوس ان لوگوں کی عقل پر ہےجو عمران خان کو امریکہ کا مخالف سمجھتے ہیں۔


‏چینی باشندے کی گفتگو پر تحریک انصاف کے ایک کارکن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں سولہ ارب روپے آجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا:  نہ باپ کو پتہ کہ پیسہ کہاں سے اور کیسے آیا اور نہ ہی بیٹے کو کچھ علم لہذا اسے کتنا افسوس ہو رہا ہے کہ پیسے بھی موجود ہیں اور ہم نے ابھی تک ہڑپ نہیں کیۓ۔

وہ لکھتے ہیں: کتنے افسوس کی بات ہے، اس سے بڑی زیادتی اس قوم کے ساتھ کیا ہو سکتی ہے۔

Leave a reply