پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی

0
55

قوم ڈہرکی اور گھوٹکی کے درمیان سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کےدلخراش حادثے میں سنبھل نہ پائی تھی کہ ایک اور ٹرین حادثہ رونما ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اور مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والے خیبر میل کی ایک بوگی گدو اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، تاہم مسافر ٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔

خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی اور مسافر سخت گرمی میں پریشان رہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک کے بوسیدہ ہونے کے باعث بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہے۔

Leave a reply