4 پیسوں کیلئے اپنے والد کوڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو،لے جائیں زمین کی دستاویزات، چیف جسٹس

0
22

4 پیسوں کیلئے اپنے والد کوڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو،لے جائیں زمین کی دستاویزات، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈیم فنڈ میں 12کنال اراضی عطیہ کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کردیئے ،عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کوشیخ آفتاب الٰہی کو دستاویزحوالے کرنے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ میں فیضان نے کہا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن کیوجہ سے زمین فنڈ میں عطیہ کی،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت میں کیا تماشا لگایا ہوا ہے،عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 4 پیسوں کیلئے اپنے والد کوڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو،ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے توخوشی سے دیں، لےجائیں اپنی زمین کی دستاویزات،

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعظم ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہو چکی؟ اہم خبر

Leave a reply