پیسوں کے لین دین پر تنازعہ،قتل کا ملزم 3 ماہ بعد گرفتار

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہدرہ پولیس نے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

واقعہ کا مقدمہ رواں برس 25 اپریل کو درج کیا گیا تھا، درج ایف آئی آر کے مطابق فاروق احمد سکنہ اسلام پورہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ میں اپنے بیٹے سلمان فاروق کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے موٹر سائیکل پر گیا، کہ گھر کے باہر میرا بیٹا نعمان فاروق اپنے دوست علی حسن ولد عاشق علی سکنہ شیخوپورہ موٹر سائیکل پر ملے اور بتایا کہ شیخ ابرار نے فون کر کے کہا ہے کہ پیسوں کے لین دین سے ہونے والے جھگڑے پر وہ اور اسکا بھائی شیخ اویس جو یو پی ایس اٹھا کر لے گئے تھے اسکو واپس لے جاؤ، ہم وہ لینے جا رہے ہیں

درخواست میں مدعی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ میں اور میرا بیٹا بھی انکے ہمراہ شیخ اویس اور شیخ ابرار کے گھر چلے گئے، جب وہاں پہنچے تو شیخ اویس اور ایک نامعلوم ملزم جس کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں،شیخ ابرار موجود تھے، جب میرے بیٹے نے ان سے یوپی ایس کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ طیش میں آ گئے اور گالم گلوچ کی، ہمیں للکارا اور کہا گیا کہ شیخ نعمان فارو کو جان سے مار دو، جس پر اویس نے میرے بیٹے پر پسٹل سے فائر کئے جو میرے بیٹے کی گردن او رپیٹ پر لگے، ہم نے بھاگ کر جان بچائی،

بیٹے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا، مدعی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

Leave a reply