پاکستان کی جانب سے 5 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے جاری ٹیندرز پر سب سے کم بولی 373 ڈالر فی ٹن
یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایاکہ پاکستان کی جانب سے 5 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے لیے جاری ٹیندرز پر سب سے کم بولی 373 ڈالر فی ٹن ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اندازاً 8 تجارتی کمپنیاں ٹینڈر میں بولیوں کے لیے حصہ لے رہی ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) ان بولیوں پر غور کر رہی ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ آسٹن نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم پر 373 ڈالر سی اینڈ ایف، سی ایچ ایس نے ایک لاکھ 25 ہزار ٹن گندم پر 384 ڈالر سی اینڈ ایف، سولاریس نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم پر 384.91 ڈالر، فیلکن برج نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم پر 387.79 ڈالر، کارگل نے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن پر 393 ڈالر، امیروپا نے ایک لاکھ 10 ہزار گندم پر 394 ڈالر، ایگرکروپ نے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم پر 397.38 ڈالر اور بنجی نے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم پر 414.15 ڈالر کی پیشکش کی ہے۔
یہ بولیاں 80 گھنٹوں تک برقرار رہیں گی جن میں مختلف مقامات پر کاشت کردہ گندم شامل ہے۔ جبکہ یہ ٹینڈر پاکستان میں ستمبر میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب سے کھیت اور فصلیں متاثر ہونے کے بعد جاری کیا گیا تھا، اس سیلاب سے گھروں، پُلوں، سڑکوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچا تھا اور نقصانات کا کُل تخمینہ 30 ارب ڈالر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
تاہم، ٹینڈرز کی نئی شرائط کے بارے میں غیریقینی صورتحال کی وجہ سے پاکستان کا گزشتہ ٹینڈر 30 ستمبر کو خریداری کے بغیر ختم ہوگیا تھا، ان شرائط میں خصوصاً بندرگاہ پر گندم کی ’اَن لوڈنگ‘ کے وقت معیار کے معائنے کے علاوہ لوڈنگ کے وقت بندرگاہ پر معیار کے معائنہ بھی شامل ہے۔ تازہ ٹینڈر میں 13 نومبر سے 18 نومبر، 21 نومبر سے 26 نومبر، 29 نومبر سے 4 دسمبر، 7 سے 12 دسمبر اور 15 سے 20 دسمبر کے دوران ایک لاکھ ٹن کی کھیپ طلب کی گئی ہے، جبکہ ترسیل کو اس طرح منظم کرنے کی ضرورت ہے کہ گندم کی مکمل سپلائی 10 جنوری 2023 تک پاکستان پہنچ جائے۔