پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے تاحکم ثانی بند رہے گا. سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے پاک آرمی. آیف سی فورس پولیس فورس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں طورخم بارڈر پر پاکستان نے پہلے ہی 6 گیٹس بند کر دیئے تھے طورخم بارڈرہر قسم کی آمدورفت اور مال بردار گاڑیوں کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے دوسری جانب افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پاک افغان سرحد چمن بارڈر کھول دیا گیا ہے ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں دو طرفہ پیدل آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے قبل ازیں طالبان کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے بلکہ سب کے جان و مال و عزت کی حفاظت کی جائے گی، کوئی کسی کے گھر بغیر اجازت داخل نہیں ہو گا بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام طالبان کا لشکر گاہ … پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند پڑھنا جاری رکھیں