پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کا عزم
اسلام آباد: زیرخارجہ اسحاق ڈار ا سے افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ملا امیر خان متقی نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو دورہ افغانستان کی دعوت بھی دی۔
باغی ٹی وی : دونوں وزرائے خارجہ کے ٹیلیفونک رابطے میں پاک افغان سرحد پر مریضوں، تاجروں اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی تہنیتی فون کال موصول کرکے خوشی ہوئی، باہمی دیرینہ تعلقات کے قیام کیلئے مل کرکام کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا،تجارت، انسداد دہشت گردی اور عوامی رابطوں میں اضافہ پاکستان کی ترجیح ہیں۔
افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈارکا پاک افغان تعلقات مضبوط بنانےمیں مثبت اور تعمیری کردارہونےکی امیدہےخطے میں مثبت روابط میں اضافہ ہورہا ہے، خطے میں علاقائی سطح پر بڑے منصوبوں کا عملی کام شروع ہو رہا ہے، ہم پاکستان میں تعمیری حصہ لینے کی توقع کر رہے ہیں۔