پاک افغان بارڈر طورخم اور چمن کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

0
92

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث بند پاک افغان طورخم اور چمن بارڈرز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوااور بلوچستان حکومت کو آگاہ کردیا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طورخم اور چمن بارڈر ہفتے میں 6 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے،ہفتے کا دن دونوں جانب مسافروں کی آمد ورفت کیلیےمختص ہوگا،

پاک افغان بارڈر کھلنے سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی واپس آئیں گے۔ ضلع خیبر انتظامیہ کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم کو آج پیدل آمد و رفت کے لیے کھولا جائیگا، پاکستان سے افغانستان جانے والوں لیے بھی سرحد بحال ہوگی۔

طورخم سرحد ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہیگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد اب لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کر دی ہے، ملک میں فضائی آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپورٹ چلانے کا بھی کہہ دیا ہے،

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

 

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد افغانستان حکومت کی درخواست پر کھولا گیا،افغانستان کے لیے سپلائی چین بحال نہ ہوتی تو وہاں لوگ بھوک سے مرجاتے پاکستان کی بڑائی ہے وہ ہرقسم کے حالات میں ہمدردی کا مادہ رکھتا ہے،کورونا وائرس کے کیسز سائنسی طور پر رپورٹڈ تعداد سے زائد ہوسکتی ہے،امریکہ جیسا ملک کہہ رہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ کیسز سے زائد ہوسکتے ہیں،

Leave a reply