پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا

پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم برسلز روانہ ہوگئی۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق؛ یورپی کمیشن نے PCAA کو 25 اکتوبر کو برسلز میں ایک تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔ میٹنگ ICAO آڈٹ کے بعد PCAA کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال اور جاننے کے لیے بلائی گئی ہے۔میٹنگ کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا، دورہ پاکستانی ائیر لائن کے لیے یورپی کمیشن کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔ سول ایویشن ٹیم میں ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سمیت متعلقہ ڈائریکٹرز (D AW, D PEL, DFS، اور ADLD لیگل شامل ہیں. جبکہ حکام کے مطابق لائسنسنگ، سائٹ اور رجسٹریشن کے معاملات پر پیشرفت سے متعلق سی اے اے وفد یورپی حکام کو بریفنگ دے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
یورپی کمیشن اور ایاسا حکام سی اے اے وفد سے ملاقات میں مطمئن ہونے پر پاکستان آن سائٹ دورہ کرکے اقدامات کا جائزہ لیں گے، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ جولائی 2020 سے یورپی ملکوں میں پابندی سے پی آئی اے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔