پاکستان اورروس کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت 3 معاہدوں پر دستخط

0
29
pakistan

پاکستان اورروس کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت 3 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں

وفاقی وزیر ایاز صادق اور روسی وزیر توانائی کے درمیان معیشت اور سائنس کے پروٹوکول پر دستخط کئے گئے ہیں،پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم کے شعبے ایف بی آر اور روس کے فیڈرل کسٹم سروس کے درمیان ڈیٹا تبادلے پروٹوکول پر دستخط کئے گئے ہیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور روس کے متعلقہ اتھارٹی کے درمیان تعاون معاہدوں پر بھی دستخط کر دیئے گئے

معاہدے کے تحت پاکستان اور روس میں کسٹم امورپرتعاو ن ہوگا ،پاکستان سول ایوی ایشن اور روس کی ائیر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے درمیان تعاون کا معاہدے طے پا گیا،روسی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ کمیشن کا اجلاس کرانے پر پاکستان کے مشکور ہیں،معاہدوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا،روس پاکستان میں برآمدی صنعت لگانے میں تعاون کرے گا،ڈیری کے شعبے میں پاکستا ن کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں گے، پاکستان اور روس کےدرمیان چھوٹی اور طویل مدتی منصوبوں پر اتفاق کیا گیا

وفاقی وزیرایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اورروس کے درمیان معاہدوں سے معاشی فوائد حاصل ہوں گے پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پربھی غور کیا گیا توانائی کے شعبے میں تعاون پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ،توانائی ،زراعت ،مالیات،تجارت ،سرمایہ کاری اورکسٹم کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا،

پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

روس اور پاکستان کےدرمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان پن بجلی کے شعبے میں بھی اتفاق بڑھانے پر غورکیا گیا،روس متبادل توانائی کے زرائع میں پاکستان کےساتھ تعاون پر غورکیا گیا،گیس کی پیداواراور دریافت کے شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا،

تیل و گیس کے شعبے میں تجارت کے معاہدے کو مارچ 2023 میں حتمی شکل دی جائے گی

بعد ازاں پاکستان روس کے درمیان تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے 8ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کا اجلاس تین روز تک جاری رہا،روسی وفد کی قیادت وزیر توانائی نکولے شولگینوف اور پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق نے کی، دونوں فریقین نے ساتویں آئی جی سی کی بات چیت اور فیصلوں کو آگے بڑھایا،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ،تیل و گیس کے شعبے میں تجارت کے معاہدے کو مارچ 2023 میں حتمی شکل دی جائے گی،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کا ایسا ڈھانچہ بنایا جائے گا کہ دونوں ملکوں کو فائدہ ہو،دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے جامع منصوبہ پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے جامع منصوبہ مستقبل کے کام کی بنیاد پر بنائے گا اور اسے 2023 میں حتمی شکل دی جائے گی،دونوں ملکوں کے درمیان پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جامع انفراسٹرکچر کے حوالے سے غور ہوا،دونوں ملکوں کے درمیان بارٹر نظام کے تحت تجارت پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان نے روسی سرمایہ کاروں کو نجی شراکت داری کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت دی، مئی 2023 میں پاکستان میں روسی سرمایہ کاری کے پروٹوکول کو حتمی شکل دی جائیگی،دونوں فریقوں نے ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہتری کے لیے معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا،روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے درمیان کسٹم معاملات میں تعاون اور باہمی مدد سے متعلق معاہدہ کیا گیا،روس پاکستان کے درمیان نقل و حمل کے سامان کی کسٹمز ویلیو پر دستاویز اور ڈیٹا کے تبادلے کا پروٹوکول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے،ایروناٹیکل مصنوعات کی فضائی قابلیت پر کام کرنے کا معاہدہ کیا گیا،

Leave a reply