پاک،عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،نیب کا معاملات فوری حل کرنیکی ہدایت

0
20

نیب لاہور میں پاک-عرب ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ کی صدارت ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے کی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز و دیگر حکام نے بریفنگ میں شرکت کی .

نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

بریفنگ کے مطابق پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی حکام کیجانب سے سوسائٹی کے فیز-1 میں مبینہ غیرقانونی پرائیویٹ تعمیرات جاری ہونیکی شکایات ہیں ، فیز-2 میں ایل ڈی اے سے ابتدائی اجازت کے بغیر تعمیرات کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں ، انتظامیہ نے 150 فٹ کی مرکزی سڑک کو 100 فٹ تک محدود کردیا جبکہ50 فٹ پر مبینہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات جاری ہیں.

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب ایل ڈی اے کے بائی لاز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریگا ،سوسائٹی مالکان عوام کو ریلیف کے نام پر درحقیقت مالی نقصان پہنچانے کے مرتکب ہورہے ہیں،منظور شدہ لے آئوٹ پلان میں بعد ازاں تبدیلی ناقابل قبول تصور کی جانی چاہیئے ، شکایات موصول ہوئیں کہ نیب کے نام پر ڈرایا جا رہا ہے نیب کا ہر اقدام آئین و قانون کیمطابق ہوگا ، کوشش ہے کہ جلد از جلد سوسائٹی کے معاملات کو متاثرین کی منشاء اور قانون کیمطابق حل کروایا جائے.

گرفتاری کا خوف یا کچھ اور، نیب چھاپے کے فوری بعد استعفیٰ آ گیا

ڈی جی ایل ڈی اے نے سوسائٹی میں ہونیوالی تمام غیرقانونی تعمیرات فورا گرانے کی یقین دہانی کروا دی.ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے کہا کہ ایل ڈی اے کے ریگولیٹری اور مانیٹرنگ نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ،ایل ڈی اے غیرقانونی تعمیرات منحدم کرنیکے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہاہے

ایم ڈی واسا نے کہا کہ پاک عرب سوسائٹی انتظامیہ کیجانب سے تاحال انفراسٹرکچر چارجز بھی مکمل ادا نہیں کئے گئے.ڈی جی نیب نے کہا کہ ماضی میں ریگولیٹرز کی مبینہ سست روی سے مافیا کو بھرپور فائدہ ہوا،نیب لاہور کیجانب سے پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے تمام معاملات کو فوری حل کرنے اور متاثرین کو انکا حق دلوانے پر زور دیا گیا.

Leave a reply