fbpx

پاک فوج اور ایف سی نے نیو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں فری میڈیکل کیمپ

پاک فوج اور ایف سی نے نیو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز آنکھوں، دل سمیت دیگر بیماریوں کا علاج معالجہ کرینگے۔ فری میڈیکل کیمپ میں آج 8 اپریل سے 10 اپریل تک غریب عوام کا مفت علاج معالجہ کرینگے۔ فری میڈیکل کیمپ میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کے ماہر مرد اور لیڈی ڈاکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔ پاک آرمی کے متعلقہ کمانڈر اور آفیسرز نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عوام علاقہ نے آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگانے کو اچھا اقدام قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.