پاک فوج بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں،الیکشن کمیشن
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے-
باغی ٹی وی :ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک ترسیل کے عمل کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے خبریں شائع ہوئی ہیں، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس میں اشاعت کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کی ذمہ داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے جو اپنی نگرانی اور مقامی پولیس کے اہل کاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بناتے ہیں ، بعض جگہوں پر حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔