پاک فوج کے تین جوان بلوچستان میں پاک سر زمین پر قربان

0
26
shaheed1

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے تین جوان بلوچستان میں پاک سر زمین پر قربان ہو گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھر پور جوابی کاروائی کی، جس کے بعد حملہ آور دہشت گرد بھاگ گئے، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل بھی ہوا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے زرغون , مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں, سپاہی ضمیر احمد ، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،

سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سکیورٹی کے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے، آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے، آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ دھرتی اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں پر قوم کو
فخر ہے،

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کازرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے،پی پی پی چیئرمین نے دہشتگردانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے،
بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ارضِ وطن کی خاطرسکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں ریاستی عملداری کو چیلینج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، شہداء کے لہو کے ہر قطرے کا حساب لیں گے ،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔محسن نقوی نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے3 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔محسن نقوی نے کہاکہ شہید جوانوں کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہید ہونے والے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں – شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی-اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

Leave a reply