پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشت گردی قابل مذمت ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام بخاری نے کہا کہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ،افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،پاک فوج کے جواں اور افسر بلاتفریق جانیں قربان کررہے ہیں۔ صمصام بخاری نے مزید کہا کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،عید پر کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہرمحب وطن پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ قومی امور پرایک پیج پر آئیں کیونکہ ملکی تحفظ و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا.
پاک فوج زندہ باد کے نعروں میں پاک فوج کے شہداء کی تدفین
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہو گئے تھے جن کا آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی. سیاسی و سماجی رہنمائوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے.