افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ،باز نہ آئے تو کیا کریں گے؟ طاہر اشرفی کا اعلان

افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ،باز نہ آئے تو کیا کریں گے؟ طاہر اشرفی کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختلف مکاتب فکر کے علماء ومشائخ نے حکومت اور حزب اختلاف سےمذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا اورملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے مسلمان آئین کی اسلامی دفعات عقیدہ ختم نبوت اور مدارس و مساجد کےمحافظ ہیں ۔بین المذاہب مکالمہ اور بین المالک ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے سکھ برادری کے لیے حکومت کی طرف سے سہولتیں پیدا کرنا درست سمت قدم ہے ۔ملک بھر میں ربیع الاول، ربیع الثانی میں رحمت للعالمین ؐ کانفرنسیں منعقد کی جا رہی ہیں۔مولانا عبدالحمید وٹو کی اسلام اور پاکستان کے لیے عظیم خدمات ہیں .

بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے خلاف طاہر اشرفی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

یہ بات پاکستان علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام جامعہ منظور الاسلامیہ میں ہونے والے علماء ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن کی صدارت مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ،کنونشن سے خطاب کرتےہوئے مولانا عبد الکریم ندیم ، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا سد اللہ فاروق، مولانا حق نواز خالد ، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا زبیر عابد ، علامہ اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مفتی محمد ضیاء مدنی ، مولانا اسلم صدیقی، حافظ مظفر حمید وٹو ، مولانا امیر معاویہ وٹو ، حافظ محمد سعد اللہ ندیم، صوفی محمد اکرم ، مولانا فیاض چترالی ، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا احسان احمد الحسینی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، قاری شمس الرحمن ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا محمد اسلم قادری اور دیگر نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں مذہبی طبقہ او ر سلامتی کے اداروں کے درمیان تصادم کروانا چاہتی ہیں ایک سازش کے تحت ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف پراپوگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی بھر پو رمذمت کی جاتی ہے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں .

آزادی مارچ ، کس ملک کے سفارتخانے نے مولانا سے ملنے سے کیا انکار

فریقین ہاہمی مذاکرات سے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا جزو ہے آئین پاکستان میں اسلامی اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق دفعات کی پاکستانی قوم محافظ ہے اسرائیل کو تسلیم کرنےکا جھوٹا پراپوگنڈہ بندہونا چاہیے پاکستان اورسعودی عرب اسلامی دنیا کے دو ہی ملک ہیں جن کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے مدارس و مساجد پر قبضہ کی باتیں ،افواہ سازی اور دینی طبقہ کو گمراہ کر کے ملک میں فساد پھیلانے کی سازش ہے مدارس ومساجد پر کوئی قوت نہ قبضہ کر سکتی ہے نہ کرنے دیا جائے گاسیاسی مقاصد کے لیے عقیدہ ختم نبوت مسئلہ فلسطین اور مدارس و مساجد کا نام استعمال نہ کیا جائے ۔رہنمائوں نے کہا کہ حکومت اور ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے مسئلہ کشمیر کی بگڑی صورتحال پر قومی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے بیرون ممالک وفود بھیجے جائیں ۔مسئلہ کشمیر و فلسطین امت مسلمہ کے مسائل میں جن کے حل کے لیے امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد ضروری ہے.

28 مذہبی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے لا تعلقی

رہنمائوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں ملک بھر میں رحمت للعالمین ؐ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہیں۔رہنمائوں نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹر ی مولانا عبدالحمید وٹو (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالحمید وٹو نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے لیے جدوجہد کی ہے سید عطاء اللہ شاہ بخاری ؒ کے بعد خطابت کی دنیا کے عظیم خطیب بنے جن کی تبلیغ سے ہزاروں انسانوں نے ہدایت کا راستہ اپنایا،

کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے بعض عناصر کی طرف سے پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مسلسل پراپوگنڈہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسے عناصر باز نہ آئے تو قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔

Comments are closed.