پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

0
54

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار کاروائی کے الزامات بھارت کا پروپیگنڈہ ہیں ،ایل اوسی پرپاکستان کی کارروائی کاالزام بھارتی واویلاہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پارپاکستان کی جانب سےکارروائی کےبھارتی الزامات پراپیگنڈاہے ،الزامات مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروتشدد سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزظلم وجبرکے پہاڑتوڑرہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بربریت سےہٹانا چاہتا ہے.

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی

Leave a reply