پاک فوج کے ریٹائرڈ 35 لاکھ افسران و جوان کیا کرنیوالے ہیں؟ سن کر انڈیا میں صف ماتم بچھ جائے

پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز اور جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ دشمن سن لے، جنگ مسلط کی گئی تو 35 لاکھ ریٹائرڈ فوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر ہوں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کی. اجلاس میں مرکزی عہدیداران ‘کرنل ظفر ، کرنل ممتاز، جنرل اعجاز اعوان اکوال ، کرنل نجم الحسن ، کرنل غلام حیدر راجہ صدر چکوال نے بھی شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمان نے حاصل کی، اور نعت قاری عمر نے پڑھی. جنرل ر امجد شعیب نے ملکی موجودہ صورت حال پر تمام ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی فوری طور پر ملکی اندرونی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہو جائیں- ھم نے پاکستان کی سالمیت اور حفاظت کےلئے جو حلف اٹھایا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہے گااور اب اسی حلف کی پاسداری کا وقت آگیا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ھم 35 لاکھ سابق فوجی اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے- انہوں نے تمام عہدیداران کو کہا کہ پاکستان کے تمام سابق فوجیوں کو مرکز سے لے کر یونین کونسل کی سطح پر فعال کرنے کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے- جنرل ر امجد شعیب نے مزید کہا کہ ھمیں اپنے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال رکھنے چاہئیں- او- آئ- سی کو چاہیئے کہ کشمیر ‘ فلسطین اور روہنگیا کے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم کے خلاف اقدامات اٹھائے- پلواما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پلواما ڈرامہ رچا کے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جب اس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا تو پاکسان کی حدود میں داخل ہو کر جارحیت کی کوشش کی تو وھاں بھی منہ کی کھانی پڑی اور اپنے جہازوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ ھماری افواج نے ان کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا اور انڈیا دنیا بھر میں رسوا ہوا لیکن پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر پائلٹ کو بحفاظت انڈیا کے حوالے کردیا- جبکہ انڈیا نے اسی پائلٹ کو انڈیا پہنچنے پر پاکستان کے خلاف بیان نہ دینے پر فوری تمام مراعات دے کر ریٹائرڈ بھی کردیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ھم انڈیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پائلٹ کو واپس بھیجنا پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائےاور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاک افواج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی اور پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کے شانہ بشانہ اںڈیا کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گا- اس پروگرام میں سردار منصور حیات ٹمن ، کرنل سلطان سرخرو اعوان ، میجر طاہر اقبال ،چوہدری شیر علی ، ملک سلیم بلال ، ملک اکرم منارہ ، میجر یعقوب سیفی ، سمیت تلہ گنگ اور گردونواح سے سابق ریٹایرڈ فوجیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء پاک فوج زندہ باز، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے.