پاکستان آرمی کے قائم کردہ سنٹرز سے مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے

0
23

افواج پاکستان کی طرف سے قائم کردہ سنٹرز کی طرف مختلف علاقوں کیلئے امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے.

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور سنٹر سے آٹھ ٹن ضروری اشیاء بلوچستان کے علاقوں کیلئے روانہ کی گئی ہیں جبکہ چار ٹن راشن ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں کیلئے بھیجوائے گئے ہیں. اور اسی طرح چارٹن راشن پنوعاقل سندھ کیلئے بھی بھیجوائے گئے ہیں.

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے بعد پاکستان آرمی نے بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ قائم کر دیا تھا اور اس ملنے والی امداد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی. جبکہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال میں سب سے زیادہ امداد کی فراہمی پاکستان آرمی کی جانب سے ممکن بنائی جارہی ہے. اور لوگوں کو ریسکیو بھی کیا جارہا ہے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عطیات عسکری بینک کے اکاؤنٹ نمبر00280100620583 میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، اکاؤنٹ کا ٹائٹل "سیلاب متاثرین کے لیے آرمی ریلیف” رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاک فوج کے نام پر غلط اکاؤنٹ سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں جس پر آئی ایس پی آر نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہمارا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، عوام سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی رقوم حکومت پاکستان کے متعین کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور فوجی جوان اور افسران کو سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a reply