چلاس بس حادثہ، پاک فوج کے جرنیل نے انسانی ہمدردی کی نئی تاریخ رقم کر دی، سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین

سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثہ میں 27 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوئے ہیں اس پر پوری پاکستانی قوم غم سے دوچار ہے، اس دوران پاک فوج کی جانب سے فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا،

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ایف سی این اے کے کمانڈر کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں جن میں وہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں پیش پیش ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے ایک زخمی کا سر اپنی گود میں رکھا ہوا ہے اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود خان خاص طور پر سانحہ بابو سر ٹاپ کے ریسکیو مشن میں پیش پیش نظر آرہے ہیں اور زندگی اور موت سے لڑتے ایک مسافر کا سر جنرل احسان محمود نے اپنی گود میں رکھا ہوا ہے جس کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،

پاک فوج کے اس کردار پر ٹویٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ مصیبتیں آفتیں زلزلے حادثے اور سیلاب میں پاک فوج کے چاک و چوبند جوان سب سے پہلے امداد کے لئے پہنچ ہی جاتے ہیں لیکن اب کے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے لوگوں کے دل جیت لیے، یہ محبت ہے،خلوص ہے مسیحائی ہے اور پاک فوج کا عوام سے مضبوط رشتے کی عکاس سچائی ہے، ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں،

میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود خان فورس کمانڈ ناردرن ایریاز گلگت کے کمانڈر ہیں، وہ پاک فوج کے 108 ویں سینئر جنرل ہیں، واضح رہے کہ اتوار کے روز سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بابو سر ٹاپ پر حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں پاک فوج 10 جوانوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سی ایم ایچ گلگت منتقل کردیا ہے، افواج پاکستان کی طرف سے فی الفور امدادی سرگرمیوں‌ پر پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے،

Comments are closed.