آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد کو نکال لیا گیا ہے ان پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کے پہاڑی چوٹی پر پھنسے ہوئے لوگوں کو موسم کی اجازت ملتے ہی کمجو کینٹ سوات سے خصوصی طور پر فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیر سکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے۔ ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں،ایمرجنسی نمبر بھی شئیر کئے ہیں متاثرین مدد کیلئے 03091311310 اور 03235780067 اور پی ٹی سی ایل نمبر 0945-825526
پر دیر سکاؤٹس فلڈ ریلیف کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتے ہیں –
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف گوٹھ صدوری، لاکھڑا اور لسبیلہ میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں گئے، سیلاب متاثرین اور امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ترجیح ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ آرمی چیف نے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت دی کہا کہ پاکستانی عوام ہماری ترجیح ہے اور ہم اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گےہمیں حکم کا انتظار کیے بغیر اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں تک پہنچنا چاہیے اور ان کی مدد کرنی چاہیے-