پاک فوج پر تنقید,عمران ریاض خان کیخلاف اٹک میں مقدمہ درج

0
18
مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف اٹک میں بھی شہری کی جانب سے مقدمہ درج کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اٹک کے رہائشی ملک مرید عباس نے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا-

ایف آئی آر کے متن میں درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا کہ بعض سیاستدانوں اور بعض الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں نے قسم کھا رکھی ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو کمزور کرنا ہے اور پاکستان کی افواج کی طاقت کو کمزور کرنا ہے دشمن ممالک کے ایجنڈے کو طاقت دینی ہے اور پاک فوج کے گراف اور امیج کو نقصان پہنچانا ہے-

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آئین پاکستان میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنا اور گفتگو کرنا جرم ہے اور پاکستان کے قانون میں بھی جرم ہے ماضی میں بھی پاکستان کی افواج کے خلاف بیرونی عناصر کی ایما پر ایسی گھناؤنی سازشیں ہوتی رہی ہیں بالآخر ملک دشمن عناصر خود اپنی موت مر جاتے ہیں –

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں شامل کی جاتی ہے جس کی پیشہ وارانہ مہارت کو پوری دنیا بھی تسلیم کر تی ہے اینکر پرسن عمران ریاض خان نے پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی ہے اور پاک فوج کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے پاک فوج کے امیج اور نیک نامی کو نقصان پہنچایا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت فعل ہے-

ایف آر آئی کے مطابق عمران ریاض خان کا یہ امر پورے پاکستان میں دیکھا اور سُنا گیا جس سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہو اہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس شخص نے پاک فوج پر بہیودہ الزام لگائے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے لوگوں کو احساس نہیں کہ پاک فوج پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور ب تک تقریباً ساٹھ ہزار افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں-

درخواست گزار نے کہا کہ ایسے مغلظات کہنے والے لوگوں نے آج تک ملک کے لئے کیا ہی کیا ہے؟ اور یہ پاک فوج پر الزامات لگا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو کہ قابل گرفت ہے استدعا ہے کہ اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے-

واضح رہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جبکہ عمران ریاض خان کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے-

Leave a reply