پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ، کیا ہوگی بابر اعظم کی حکمت عملی

0
25

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہو گا

باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹاکرا آج ہو گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، کپتان بابر اعظم اور ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پہلے میچ کی فتح کے بعد شاہین دوسرے ون ڈے میں آج پھر پروٹیز کے خلاف اڑان بھرنے کو تیار ہیں. ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ امید کی جاتی ہے کہ گرین شرٹس وننگ کمبی نیشن برقرار رکھے گی .

ذرائع کے مطابق گرین شرٹس کی ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے حتمی الیون میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں آل راؤنڈر حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو بھی کرایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا، کپتان بابر اعظم نے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز اسکور کیے تھے۔گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Leave a reply