پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں
austa

میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی-

باغی ٹی وی : میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں ، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی-

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کے صائم ایوب 1 رن پر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، دوسر ی وکٹ 24 رنز پر گری،عبداللّٰہ شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا،بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام کو 5 رنز پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا-

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے،نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹںگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر آؤڑ ہوئے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 44 نز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد 139 کے مجموعی اسکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنینکی گیند پر بولڈ ہوگئے آسٹریلوی ٹیم کے جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسکواڈ

پاکستان: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین

آسٹریلیا: میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed.